17

عمران خان کے وزیراعظم بننے کا امکان نہیں-آج نیوز


لاہور: صوبوئی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے یوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ دوہزار اٹھارہ میں نواز شریف عوامی عدالت میں بھی سرخرو ہونگے،جس کے بعد عمران خان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔

پہلے کوئٹہ میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے ن لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور انہوں نے صوبائی حکومتوں اور وفاق کو کمپنیوں سے تشبیہہ دی اور کہا کہ ملک میں کمپنیاں پیسہ بنارہی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق میں نواز شریف کی کمپنی پیسہ بنارہی ہے جبکہ سندھ میں زرداری کی کمپنی۔

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں