18

ولی خان یونیورسٹی کب کھلے گی ؟ جانیئے-آج نیوز


مردان : مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی بائیس مئی  سے انتیس مئی کے دوران کھولنے کی تجویز دے دی گئی ۔ سینڈیکیٹ کی تجویز صوبائی اور ضلعی حکومت کو ارسال کردی گئی ہے۔

 مشال قتل کیس کے بعد سے یونیورسٹی بند ہے۔ طالبعلم مشال کے قتل کے سلسلے میں تفتیش تاحال جاری ہے اور اب تک کئی ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ صوبائی حکومت پر عزم ہے کہ اس کیس کو حتمی نتیجے تک پہنچایا جائے گا۔

مشال خان کو گستاخانہ مواد کا جھوٹا الزام لگا کر شرپسندوں نے تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں