19

خضدار: چھبیس فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے-آج نیوز


خضدار: خضدار میں تین کمانڈرز سمیت چھبیس فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔ قومی دھارے میں شامل ہونے والوں نے وطن عزیز کے مفاد میں کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

ایف سی قلات اسکاؤٹس کیمپ میں منعقدہ تقریب میں چھبیس فراری ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہوئے۔ہتھیار پھینکنے والوں کو پاکستانی پرچم پہنائے گئے اور نقد رقم بھی دی گئی۔

کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس کرنل رضوان افضل کاکہناتھا کہ فراری باشعور ہورہے ہیں اور قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر میر نعمت اللہ کاکہناتھاکہ پاکستان کا بچہ بچہ وطن عزیز کا سپاہی ہے اور ہم خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع کریں گے۔

فراریوں کا کہناتھا کہ وہ بھٹک گئے تھے اب محب وطن شہری کے طور پر زندگی گزاریں گے۔ فراریوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں ہتھیار اور اسلحہ و گولہ بارود بھی پکڑا گیا۔

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں