9

رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنیکی  نوید-آج نیوز


اسلام آباد: پانی اور بجلی کے وزیرمملکت عابد شیرعلی نے ماہ رمضان کے دوران  اہم اوقات کے دوران ملک کے زیادہ سے زیادہ علاقوں میں بجلی لودشیڈنگ نہ ہونے کی امید دلادی ہے۔

 اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں انکا کہناتھاکہ ملک کے  پندرہ سے  بیس فیصد علاقوں میں بجلی کے موجودہ مسائل ، روزوں میں بھی جاری رہ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تاہم ، زیادہ تر علاقوں میں صورتحال بہتر رہے گی ۔

پہلے ہی لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ کئی علاقوں میں شہریوں کا احتجاج جاری ہے تاہم اب رمضان کی آمد کے بعد یہ اعلان وزیر مملکت کی جانب سے کیا گیا ہے۔

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں