4

لودھراں سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید 2 افراد چل بسے-دنیا نیوز


لودھراں: (دنیا نیوز) پانچ روز قبل 14 مئی کو اڈہ شہنال پر واقع دکان میں ری فلنگ کے دوران ایک سلنڈر پھٹ گیا تھا جس سے تین افراد زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں کو اٹھانے کے لئے لوگ پہنچے تو دوسرا سلنڈر بھی پھٹ گیا جس کی زد میں آ کر مزید 17 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو بہاولپور، ملتان اور لاہور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بھائی بھی شامل ہیں۔ آج صبح تک حادثے کے زخمیوں میں سے 5 افراد نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ چکے تھے جبکہ برن یونٹ میں زیرعلاج مزید 7 افراد کی حالت بھی تشویشناک تھی۔ اب ان میں سے 2 افراد بھی چل بسے ہیں جس کے بعد اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں