3

والدین کے دھتکارے 18 بچوں کو گود لینے والی عظیم ماں-سما نیوز


بدین : انسانیت جس میں سما جائے وہ امر ہوجاتا ہے، بدین کی امینہ مائی بھی ایسی ہی شخصیت ہیں، جنہوں نے دھتکارے بچوں کو گود لیکر عظیم مثال قائم کردی۔

دھتکارے ہوئے بچے جنہیں معاشرے نے مسترد کردیا، ماؤں نے انہیں اپنی کوکھ سے جنم دینے کے بعد پھینک دیا مگر سندھ دھرتی کی اس عظیم ماں نے انہیں سینے سے لگالیا، بدین کی امینہ ملاح دھتکارے ہوئے 18 بچوں کو گود لے چکی ہے۔

کچرا کنڈی سے اٹھایا، گندگی کے ڈھیر سے انسانیت کو چن لیا، سلائی کڑھائی کرکے گزارا کرتی ہے مگر بچوں کو تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں، خود جنم نہیں دیئے مگر کیا ہوا، انسان کی اولاد ہے اور انسانیت ابھی زندہ ہے۔

ذات کی ملاح اور مزاج میں ممتا، امینہ سندھ میں عورت کے حقیقی مقام کی علامت ہے، بھٹو کی یہ جیالی بدین میں پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں ضلعی عہدیدار کیلئے امیدوار بھی ہے۔ سماء

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں