11

نوازشریف پرقوم کواعتمادنہیں،سڑکوں پرنکلنےکےلیےمجبورنہ کیاجائے-سما نیوز


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نےکہاہےکہ پاکستانی قوم کونوازشریف پرکوئی اعتمادنہیں ہے۔ انھوں نے خبردار کیاکہ سڑکوں پرنکلنےکےلیےہمیں مجبورنہ کیاجائے۔

کوئٹہ میں پی ٹی آئی کےجلسےسے خطاب کرتےہوئے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نےکہا کہ اللہ نےہمارےپاکستان کوہرقسم کی چیزیں دیں۔پاکستان تمام وسائل سےمالامال ہے۔ان کاکہناتھاکہ ملک میں غربت اوربیروزگاری ہے۔عمران خان نےسوال کیاکہ تمام وسائل کےباوجودملک میں غربت کیوں ہے؟ عوام کوسمجھناہوگا کہ مستقبل کی منزل کہاں ہے۔

عمران خان نےکہاکہ پہلےایسٹ انڈیاکمپنی تھی،اب شریف فیملی لمیٹڈہے۔ شریف فیملی کیساتھ اوربھی خاندانوں کی کمپنیاں ہیں۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ8سوارب روپےمنی لانڈرنگ سےدبئی گئے۔عمران خان نےدعوی کیاکہ فضل الرحمان،اسفندریار،اچکزئی نےبھی کمپنیاں بنائیں۔ عمران خان کامزیدکہناتھاکہ سندھ میں آصف زرداری کی کمپنیاں موجودہیں۔

عمران خان کاکہناتھاکہ عوام کاایک ہزارارب روپےچوری ہوکرباہرجاتاہے،یہی پیسہ ملک میں خرچ ہوتوکتنی نوکریاں نکلیں گی۔ چئیرمین پی ٹی آئی نےکہاکہ قوم کااثاثہ عوام ہوتےہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےبتایاکہ پختونخواکاسالانہ بجٹ 110ارب روپےہے۔سب سےزیادہ ڈاکہ بلوچستان میں ڈالاجارہاہے۔عمران خان نےانکشاف کیاکہ مشتاق رئیسانی نےڈھائی ارب روپےچوری کیااورعوام کی جیب پرڈاکہ مارا۔

عمران خان نے مطالبہ کیاکہ عوام کوکرپشن کےخلاف کھڑاہوناہوگا۔ انھوں نے کہاکہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن نےپاکستان میں دہشتگردی کااعتراف کیا۔انھوں نے سوال کیا کہ نوازشریف آپ کےبھارت میں کیامفادات ہیں۔کاروباری شخص جندال آکرکلبھوشن کوبچالیتاہے۔

عمران خان نےمزیدکہاکہ پختونخوامیں لوگ سرمایہ کاری کرناچاہتےہیں۔ پختونخواکی پولیس پاکستان کیلئےمثال بن چکی ہے۔موقع ملاتوبلوچستان کی پولیس کوبھی ٹھیک کریں گے۔عمران خان کاکہناتھاکہ خیبرپختونخواکوگیس،بجلی اورنہ پانی پوراملتاہے۔ایساپاکستان بناناہےجہاں صوبوں کوتمام حقوق ملیں گے۔ سماء

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں