4

الائیڈ اسپتال میں کروڑوں کی کرپشن کا پول کھل گیا-سما نیوز


فیصل آباد : فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا سماء نے پتہ لگالیا، پبلک فیسی لیٹیشن کمیٹی کے چیئرمین نے وزیراعظم کو خط  لکھ دیا۔

سماء کا ایک اور تہلکہ سامنے آگیا، چھوٹے مانچسٹر میں بڑے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے، فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں 70 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن سامنے آگئی۔

فیصل آباد کے سب سے بڑے اسپتال میں سب سے بڑی کرپشن کی گئی، الائیڈ اسپتال میں 70 کروڑ سے زائد کے گھپلوں کا انکشاف ہوا، پبلک فیسی لیٹیشن کمیٹی کے چیئرمین نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ غیرقانونی طور پر 11 کروڑ سے زائد کی ادویات خریدی گئیں، مسترد شدہ 34 لاکھ کی ناقص دواؤں کی خریداری بھی ہوئی، ایم آر آئی مشین کی مرمت میں بھی 22 لاکھ کا گھپلا ہوا، کینٹین، جنرل اسٹور کی غیرقانونی نیلامی سے 78 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔ سماء

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں