4

بھارتی لڑکی عظمٰی بے وفائی پر ڈٹ گئی-سما نیوز


اسلام آباد: محبت کے نام پر سرحد پار سے آنے والی بھارتی ناری بے وفائی پر ڈٹ گئی اب عظمٰی کو محبوب نہیں، کسی بھی قیمت پر تیس مئی سے پہلے واپسی کا ٹکٹ چاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق محبوب کی خاطر پاکستان آنے والی عظمٰی کے شوہرطاہر نے اپنی بھارتی بیوی سے ملنے کی درخواست کی،مگر عظمیٰ نے محبوب کے ساتھ ملاقات سے صاف انکار کر دیا۔

عظمیٰ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنے وکیل کے ذریعے چھ صفحات پر مشتمل جواب جمع کرا دیا جس میں عظمیٰ کا کہنا تھا کہ طاہر جھوٹا ہے نکاح نامے پر دستخط بھی زبردستی کروائے مجھے یہاں نہیں رہنا، واپس بھارت بھجوایا جائے کیونکہ تیس مئی کو ویزہ معیاد ختم ہو رہی ہے۔

 رجسٹرار نے اعتراض اٹھایا کہ جواب تو آ گیا لیکن اس پر دستخط کون کرے گا ؟ توعظمی خود دستخط کرنے ہائیکورٹ آپہنچیں، اس موقع پر بھارتی ہائی کمیشن درجہ اول کے سیکرٹری پیوش سنگھ بھی ساتھ تھے طاہر کی درخواست پر باقاعدہ سماعت بائیس مئی کو ہوگی۔ سماء

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں