35

کولمبیا: مٹی کے تودے گرنے سے 17 افراد ہلاک-دنیا نیوز


مانیزالس: (دنیا نیوز) غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے شہر مانیزالس کے مضافات میں مٹی کے تودے گرنے سے 17 افراد ہلاک اور 8 لاپتہ ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق ایک مہینے کے دوران ملک میں مٹی کے تودے گرنے کا دوسرا ہلاکت خیز واقعہ ہے۔ حالیہ دنوں میں شدید بارشوں نے کئی علاقوں میں درجنوں شہریوں کی زندگیوں کی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ جہاں ڈھلونی علاقوں میں تعمیرات کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے اور سیلابوں کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔ 

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں