18

فرانس میں شانزے لیزے پر مسلح شخص کی فائرنگ،2پولیس اہلکار ہلاک-آج نیوز


پیرس:فرانس کے شہر پیرس میں شانزے لیزے پر مسلح شخص کی  فائرنگ سے 2پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔

جمعے کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دنیا کی سب سے مشہور شاہراہ شانزے لیزے کے قریب مسلح شخص نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار مارے گئے، پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ،ہلاک ملزم کی شناخت ابو یوسف دی بلگین کے نام سے ہوئی ہے ۔

فائرنگ سے قبل حملہ آور نے ٹوئیٹ کیا کہ وہ پولیس اہلکاروں کو مارنا چاہتا ہے، داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے پولیس پر حملے کو دہشت گردی قرار دے دیا جبکہ حملے کے بعد فرانس میں جاری الیکشن مہم ملتوی کردی گئی ہے۔

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں