3

کشمیری بچے نے بھارتی سیاح کو آزادی کا مطلب سمجھا دیا-دنیا نیوز


سرینگر:(دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر کے بچے کسی سے کم نہیں،بھارتی سیاح کو جب بچوں سے پالا پڑا تو انہوں نے قابض ملک کا مکروہ اور گھناؤنا چہرہ دکھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق آزادی پر بحث کرتے سیاح نے بچوں سے سوال کیا کہ آزادی کا مطلب کیا ہے،بچوں نے ایساجواب دیا کہ وہ بغلیں جھانکتا دکھائی دیا،بچوں نے کہا "بھارت نے کشمیر پرقبضہ کیا ہوا ہے،آزادی نہیں ہے،بھارت نے برہان کو شہید کیا،ہمیں بس آزادی چاہیئے"۔

بے شرمی کا مظاہرہ کرتے سیاح نے سول کیا آزادی ملنے سے تمہیں کیا ملے گا،تو بچوں نے بھارت کا مکروہ چہرہ دکھا دیا،انہوں نے کہا"آزادی کے بعد ہم اپنی مرضی سے کام کر سکیں گے،مودی بھارت میں کشمیریوں پر ظلم کرتا ہے،بھارتی فوج ہم پر شیلنگ کرتی ہے،پیلٹ چلاتی ہے"۔

سیاح شاید اس درگت سے سیر نہ ہوا تھا اور سوال کیا کہ آزادی کے بعد پاکستان آ جائے گا،بچے نے جواب دیا پاکستان ہمارے ساتھ ہے۔
 

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں