69

معروف فلمی ایکٹر کرن جوہر نے اچانک شادی کر لی

معروف فلمی اداکار اور فلمساز کرن جوہر نے “دی کپل شرما شو” کے سیٹ پر اچانک شادی کر سب کے حیران کر دیا.
جی ہاں! کرن جوہر نے اپنی بلاک بسٹر فلم “اے دل ہے مشکل” کی کامیابی کے بعد ممبئی میں ہونے والے دی کپل شرما شو میں‌شرکت کی. اور اسی سیٹ پر اچانک شادی بھی کر لی. یاد رہے کے کرن جوہر اب تک زندگی کی 44 بہاریں دیکھ چکے ہیں‌مگر اب تک کنوارے ہیں. مگر ایسا کیا ہوا کہ انھیں اچانک شادی کرنی پڑی؟
ہوا یہ کہ کرن جوہر دی کپل شرما شو کے سیٹ پر پہنچے تو انھوں‌نے سنتوش کا کردار ادا کرنے والے کیکو شردھا کو مالا پہنا کر شادی رچا لی. اور اسی سیٹ‌پر شادی کی تمام رسومات ادا کی گئی، تاہم ان رسومات میں پوری کاسٹ نے حصہ لیا. مگر یہ شادی کوئی حقیقی شادی نہیں تھی، بلکہ سکرپٹ کا ہی حصہ تھی، مگر شادی کی ان تصاویر نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی. بعض لوگ اس شادی کو اصلی سمجھ بیٹھے، تاہم بعد میں‌پتا چلا کہ اصل میں‌شادی صرف سکرپٹ کی وجہ سے دی کپل شرما شو میں ہی کی گئی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں