49

چین میں کئی سو لوگوں کو خود کشی سے بچانے والا فرشتہ صفت انسان

دنیا میں جہاں بری صفت کے لوگ رہتے ہیں، وہیں نیک اور فرشتہ صفت لوگوں کی بھی کمی نہیں‌ہے، جو انسانیت کا درد رکھتے ہیں اور انسانیت کی خدمت کرتے ہیں. انہی فرشتہ صفت لوگوں میں سے ایک چین کے شہر بیجنگ میں بھی ہے، جو اب تک، بنا کسی ذاتی مفاد کے 300 سے زائد لوگوں کی جان بچا چکا ہے. بیجنگ شہر میں دریا کے اوپر بنا ایک پل، ہمیشہ سے ہی مایوس اور پریشان لوگوں کے لیے خودکشی کا مقام رہا ہے .
آج سے 13 سال قبل، یہ نیک دل انسان، جس کا نام چین سی ہے، خود بھی خود کشی کرنے کے لیے اس دریا پر آیا تھا. مگر ایک نیک دل بوڑھے نے اسے پیار اور نرمی سے سمجھایا کہ، پریشانیوں کا حل خودکشی نہیں‌ہے، اپنے مسائل حل کرنے کی کوسش کرنی چاہیے. چین سی نے خودکشی کا ارادہ ترک کر دیا. اور اپنا ہہ معمول بنا لیا، کہ ہر چھٹی والیے دن پل پر آکر، وہ لوگوں کو دیکھتا، کہ کوئی دوسرے لوگوں سے الگ تھلگ خودکشی کا تو نہیں‌سوچ رہا، وہ ان لوگوں کے پاس جاتا، انہیں‌نرمی سے سمجھاتا ہے. اگر کوئی پھر بھی خود کشی کرنا چاہے تو اسے زبردستی پکڑ کو سمجھاتا ہے. پھر اپنے دوست کے گھر لے جاتا ہے، اور جب تک اس کی پریشانی حل نا ہوجائے، انھیں وہیں‌پر ہی رکھتا ہے. بعض اوقات لوگ اس پر تشدد بھی کرتے ہیں کہ وہ انھیں‌کیوں روکتا ہے.
بحرحال، چین سی اب تک 300 سے زائد لوگوں کی جان بچا چکا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں