lahore fog 26

شدید دھند کی وجہ سے لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک اور ہوائی پروازیں بری طرح سے متاثر

لاہور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں دھند نے سڑکوں پر ٹریفک اور ہوائی جہازوں کی آمدورفت کو بری طرح سے متاثر کیا ہے. دھند کی وجہ سے ہوائی جہازوں کی پرواز کے شیڈول کو معطل کیا گیا اور موٹروے کے کئی حصوں کو بھی بند کر دیا گیا.لاہور سے شیخوپورہ،لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے بند کر دیا گیا.شدید دھند کی وجہ سے دیکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے.دھند کی وجہ سے فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں گاڑیوں کی آمدورفت کو روک دیا گیا.مسافروں کو بھی لاہور سے اوکاڑہ آنے اور G.T روڈ پر سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے.موٹروے پولیس نے آہستہ آہستہ گاڑی چلانے اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کا مسافروں کو مشورہ دیا ہے.موٹروے پولیس نے گھر رہنے اور غیر ضروری سفر سے بچنے کے لئے لوگوں سے درخواست کی. ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کو علامہ اقبال ایئر پورٹ لاہور آنے سے روک دیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں