mahira khan film raees poster_3 62

مائرہ خان اور شاہ رخ خان کی آنے والی فلم رئیس (Raees) کا نیا پوسٹر جاری

رئیس فلم کا نیا پوسٹر آنے کے بعد شاہ رخ اور مائرہ خان کی کیمسٹری دنیا بھر کے شائقین میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے.دنیا کو جب سے یہ پتہ چلا کہ مائرہ خان، شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کررہی ہیں تو لاکھوں لوگوں کو فلم کا بے چینی سے انتظار ہے. بالی وڈ میں یہ پہلی بار ہوگا کہ شاہ رخ ایک پاکستانی اداکارہ کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے.مائرہ خان کے شائقین کو بھی بے چینی سے انتظار کہ مائرہ خان کی پہلی بالی وڈ فلم وہ بھی کنگ خان کے ساتھ کیسی ہوگی. فلم کی ریلیز سے چند دن پہلے ہی شاہ رخ نے مائرہ خان کے ساتھ فلم کا نیا پوسٹر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کر کے اپنے مدحوں کو اور بے چین کردیا. شاہ رخ خان نے ٹویٹ میں کہا کہ

تو شمع ہے تو یاد رکھنا.. میں بھی ہوں پروانہ

mahira khan film raees poster_2.5
رئیس فلم کی کہانی ایک بدنام زمانہ بھارتی شراب فروش کی ہے جو کردار شاہ رخ خان ادا کریں گے جس کو مجرمانہ سرگرمیوں سے روکنے کے لیے نواز الدین صدیقی پولیس اہلکار کے طور کہانی میں نظر آئیں گے. فلم رئیس میں مائرہ خان شاہ رخ خان کی معشوقہ کا کردار ادا کریں گی.
فلم 25 جنوری، 2017 کو بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہو گی.
mahira khan film raees poster_1

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں