80

اپنے موبائل کو سیکنڈ میں‌چارج کریں اور بیٹری بھی چلے 7 روز مسلسل

امریکی انجینئرز نے فلوریڈیا میں نینو ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ایسی بیٹری تیار کی ہے جو لچکدار ہے اور اسے سپر کیپیسٹر کہا جا سکتا ہے، موبائل فون اس سے چارج کرنے کے لیے صرف چند سیکنڈ کافی ہوں گے. انجینئرز جو کہ سینٹرل فلوریڈا یونیورسٹی سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے مطابق، یہ بیٹری 30 ہزار مرتبہ ری چارج کی جا سکتی ہے، اور ان کے ماہرین کی ایک رپورٹ کے مطابق، اس بیٹری کے سپر کیپیسٹر موجائل فون کو سیکنڈوں میں چارج کریں گے، اور یہ چارج ہفتے بھر کے لیے کافی ہوگا.
imprintable-and-flexible-li-ion-battery

ماہرین کا کہنا ہے کہ، اس بیٹری کا سائز بڑا بھی ہو سکتا ہے، کیوں کہ اسے نینو ٹیکنالوجی سے بنایا گیا ہے، مگرابھی ماہرین نے ٹو ڈیمینشنل طریقہ سے کیپیسٹر سے تیار کیا، مگر اس کا بھی زیادہ فائدہ نا ہوا، اب ایک نیا کیمیائی طریقہ وضع کیا گیا ہے، جو کہ اس کے لیے کافی فائدہ مند رہے گا. اس طریقے میں ٹو ڈیمینشنل ساخت میں کڑوروں نینو میٹر کے موٹے تار کو ٹو ڈیمینشنل یعنی دوجہتی مادے میں رکھا گیا ہے، جس سے چارجنگ نارمل سے 1500 گنا زیادہ تیزی سے ہوتی ہے۔ اور اس طرح سے اس آلے سے بیٹری چند سیکنڈ میں ریچارج کی جا سکتی ہے۔ امید ہے کہ یہ ٹیکنالوجی، موبائلز کی دنیا میں دھوم مچا دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں