momina cock studio 100

کوک اسٹوڈیو کی گلوکارہ PSL ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی سفیر مقرر

پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے گلوکارہ مومنہ مستحسن کو اپنا سفیر مقرر کردیا ہے.
مومنہ مستحسن کو کوک اسٹوڈیو میں اپنے گانے اور خوبصورتی کی بدولت بہت شہرت ملی تھی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے نمائنده نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ مومنہ مستحسن کو اپنا سفیر مقرر کرنے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہے ۔مومنہ نے سفیر مقرر ہونے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی سماجی مسائل کے بارے میں سوچ اور بالخصوص ان کا خواتین کے لیے ’خود مختاری منصوبہ‘ ایسا ہے جس کے بارے میں وہ سوچتی تھیں اور ایسے منصوبہ میں اپنآ کردار ادا کرنے پر ان کو فخر ہوگا ۔ایک بیان کے مطابق، مومنہ ٹیم کی مارکیٹنگ اورسوشل میڈیا مہمات میں شرکت کریں گی.

momina Mustehsan

momina Mustehsan _2

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں