29

وزیراعظم نوازشریف کا امریکا کے نئے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون کال پر رابطہ، پاکستان آنے کی دعوت بھی دی

وزیراعظم نواز شریف نے امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر رابطہ کیا، اور انھیں امریکا کا نیا صدر بننے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا. نوازشریف نے انھیں پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جس پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان شاندار ملک ہے، اور اس شاندار ملک آ کر انھیں دلی خوشی ہوگی، انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں شاندار مواقع ہیں اور میں جن پاکستانیوں کو جانتا ہوں وہ بھی شاندار لوگ ہیں اس لیے میرے لیے آپ کے ملک پاکستان کا دورہ باعث عزت ہوگا. وزیراعظم نوازشریف سے صدر ڈونلڈ دونوں ممالک کے دو طرفہ اور باہمی تعلق پر بات کرتے رہے.
صدر ڈونلڈ کا مزید کہنا تھا کہ انھیں تصفیہ طلب معاملات کے حل کے لیے کام کر کہ خوشی ہوگی. انھوں نے پاکستان اور پاکستانیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو بتا دیجیے گا کہ وہ بہت اچھے لوگ ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں