pakistan cricket team new captain 106

مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد کون پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بننے والا ہے.

چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اب اظہرعلی پر بطورٹیم کپتان اعتماد نہیں رہا۔انہوں نے کہاکہ سرفرازاحمد اگلے ون ڈے کپتان کیلئے مضبوط امیدوارہیں مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفرازاحمد کو ون دے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی تینوں کرکٹ فارمیٹس کیلئے کپتان بنایا جاسکتا ہے۔
ورلڈکپ 2015 کے بعد ون ڈے کپتان مقرر ہونے والے اظہرعلی کو ون ڈے میچوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔جس کی قیادت میں پاکستانی ٹیم اپنی تاریخ کی کمترین نویں ون ڈے پوزیشن پر چلی گئی تھی۔

ICC Pakistan ODI ranking 2016_1

پاکستان ٹیم نے اظہرعلی کی قیادت میں کھیلی گئی نو سیریزمیں سے صرف چار سیریزمیں فتح حاصل کی۔
انگلینڈکے خلاف سیریزمیں چار،ایک کی شکست کے بعد شہریارخان کو اظہرعلی سے استعفے کی امیدتھی مگر اظہرعلی نے ایسا نہ کیا۔ ویسٹ انڈیزکے خلاف پاکستان نے سیریزمیں وائٹ واش کیا مگر پھر بھی شہریار خان کا کہناتھا کہ ہم کپتان سے زیادہ اظہرعلی بطور عام کھلاڑی سے زیادہ خوش ہیں.اظہرعلی کی قیادت نے ہمیں اعتماد نہیں دیاجبکہ ون ڈے ٹیم میں بھی اظہرعلی کی جگہ مشکل نظر آرہی ہے۔شہریارخان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیزکے خلاف تین،صفرکا کلین سوئپ کرنے کے بعد کسی بھی کپتان کو ہٹانا درست نہیں مگر میرے خیال میں کپتانی جاری رکھنے کا فیصلہ اظہرعلی نے درست نہیں کیا ان کو استعفا دے دینا چاہیے۔

azhar-ali captain

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں