direct rail road china pakistan 34

پاکستان اور چین کے درمیان براہ راست ریلوے ٹریک کا افتتاح

چین نے کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی بندرگاہ کو چین کے صوبے یوننان سے منسلک کرنے کے منصوبے پر کام شر وع کر دیا.تفصیلات کے مطابق بدھ کو چین کے صوبے یوننان سے کارگو ٹرین 500 ٹن سے زائد اشیاء اور سامان لے کر کراچی کے پورٹ قاسم پہنچ گئی. یہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست ریلوے ٹریک کا افتتاح ہے. اس نئے راستے سے دونوں ممالک کو نہ صرف بے حد فائدہ ہو گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیاں تجارت میں بھی اضافہ ہوگا.اشیا کی تجارت کراچی کی بندرگاہ سے دنیا کے تمام حصوں میں کی جائی گی.چینی ماہرین کے مطابق،اس براہ راست ریلوے ٹریک سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں پچاس فیصد تک کمی آئی گی.ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ راستہ مقامی کمپنوں اور تاجروں کے لئےبھی فائدہ مند ہو گا.یہ نیا راستہ مقامی تاجروں کو کاروبار کو بڑھانے اور بین الاقوامی گاہکوں کو اشیا کی فراہمی کے لئے بہت آہم ثابت ہوگا،اس نئے راستے سے اشیاء اب زیادہ مؤثر طریقے سے گاہکوں کے تک پہنچے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں