pak army promotions 22

پاک فوج اعلیٰ سطح پر ترقیاں ،تقرریاں اور تبادلے 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں ،تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں۔جمعہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کورکمانڈر10کور راولپنڈی جبکہ موجودہ کمانڈر 10 کور لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال کا تبادلہ کر کے انہیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو کمانڈر ٹوکور ملتان تعینات کیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز7میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقیاں دی گئی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ندیم رضا کمانڈر ملٹری اکیڈمی کاکول کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
میجر جنرل ہمایوں عزیز جی ایچ کیو میں تعینات ہیں جبکہ میجر جنرل نعیم اشرف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں تعینات ہیں۔ ترقی پانے والے میجر جنرل محمد افضل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او ، میجر جنرل شیر افگن انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان ، میجر جنرل قاضی اکرام جی ایچ کیو میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ترقی پانے والے میجر جنرلز میں میجر جنرل بلال اکبر بھی شامل ہیں جو ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں