45

پاکستان کے بلے باز، باؤنسرز کے ساتھ نپٹنے کی تیاری کرنے لگے

نیلسن میں پاکستانی بلے باز، باؤنسرز کے ساتھ نپٹنے کے لیے تیاری پکڑنے لگے، نیلسن میں ہوئی بارش کے بعد، ہونے والے انڈور سیشن میں باؤنسی بالوں کے ساتھ بہتر انداز میں کھیلنے کے لیے، بلے بازوں نے طویل شیشن کیا، بلے بازوں کے ہیڈ کوچ، مکی آرتھر، اور ان کے اسسٹنٹ گرانٹ فلاور بلے بازوں کو ان کی خامیوں اور غلطیوں کے بارے میں بریف کرتے رہے،نیٹ میں سب سے زیادہ وقت یونس کو دیا گیا. اس کے علاوہ، اظہر علی، سمیع اسلم اور اسد شفیق بھی نیٹ میں‌اچھا کھیلے. موسم خراب ہو جانے کی وجہ سے، اب تین روزہ وارم اپ میچ کے بھی کینسل یا متاثر ہونے کا خدشہ ہے.
دوسری طرف، میزبان ٹیم، نیوزی لینڈ نے، ٹیسٹ سیریز کیلیے اپنے اسکواڈ کا بھی اعلان کر دیا ہے. ٹیم کے سیلیکٹرز نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت میں کھیل میں بری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو، ٹیم میں سلیکٹ نہیں کیا ہے، جو کہ ایک جراتمندانہ فیصلہ ہے. ڈراپ ہونے والے کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل، ایش سودھی، لیوک رونکی، ڈگ بریسویل اور جیتن پٹیل شامل ہیں. ان کی جگہ میڈیم پیسر کولن دی گرینڈ اور ڈیبیو کے منتظر جیت راول کو ٹیم میں‌شامل کر لیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں