Pakistan Babur Cruise Missle 3 26

پاکستان نے آبدوز سے کروز میزائل فائر کرکے بابر تھری کا کامیاب تجربہ کرلیا

پاک فوج آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے پانی کے اندر آبدوز سے میزائل فائر کرکے کروز میزائل بابر تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ کروز میزائل 450 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے. میزائل روایتی اور ایٹمی وار ہیڈز لے جا سکتا ہے.آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی۔

اس کامیاب تجربے کے بعد پاکستان کو پانی سے ایٹمی میزائل فائر کرنے کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے. جس کو فوجی زبان میں (second strike ability) دوسرے حملے کی صلاحیت کہا جاتا ہے.اس کامیاب تجربے کے بعد پاکستان ان ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو ہوا کے ساتھ ساتھ پانی سے بھی ایٹمی میزائل فائر کرسکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں