54

سزائے موت کے قیدی کی جیل میں‌شادی. سعودی عرب کے جیل حکام کا اہم قدم

سعودی عرب کی نجران جیل میں سالم حسن الکربی سزائے موت کا قیدی ہے، اور سزائے موت کا منتظر ہے، لیکن جیل حکام اور انتظامیہ نے اسے حیران کر دیا.
العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق نجران، جو کہ سعودی عریبیہ کا ایک شہر ہے، کی جیل میں سالم حسن الکربی نامی ایک شخص اپنی موت کے دن گن رہا تھا، کیوں کہ اسے سزائے موت سنائی جا چکی ہے اور وہ اس سزاء پر عمل درآمد کا منتظر تھا. کہ جیل حکام نے جیل ہی میں اس کی شادی اس کی قبیلے کی ایک لڑکی سے کرا دی. صرف یہی نہیں، جیل میں اسے ہر طرح کی سہولت بھی فراہم کی گئی. اور شادی کی باقاعدہ تقریب کی گئی جس میں اس کے رشتے داروں کے علاوہ جیل حکام اور محکمہ اطلاعات اور جیل خانہ جات کے افسران نے بھی شرکت کی. اس جیل کے انچارج کرنل الشمری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو جیل میں شادی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی تھی. اس باقی جیل حکام کو بھی قیدیوں کو اس طرح کے مواقعے فراہم کرنا چاہیے تاکہ قیدی بھی خوشیوں میں‌شریک ہو سکیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں