44

اب آپ کو اپنی کار کی چابی ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں، اپنے فون کی سیلفی سے اپنےکار کا دروازہ کھولیے.

لندن میں کار بنانے والی ایک کمپنی نے سیلفی سے ذریعے سے چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی وضع کر لی، اور یہ ٹیکنالوجی کار کو ان لاک کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی.
جی ہاں! بہت جلد یہ ممکن ہوگا، کہ آپ بھلے کار کی چابی گھر بھول جائیں تو بھی آپ اپنے موبائل سے سیلفی لے کر، چہرہ شناخت کر کے اس سے اپنی کار کا دروازہ ان لاک ہو جائے گا. دراصل یہ ٹیکنالوجی لینڈ روور بنانے والی ایک کمپنی جیگوار کی جانب سے متعارف کروائی جا رہی ہے. اس ٹیکنالوجی میں کار کی کھڑیوں کو دروازوں پر ایسے سینسر اور کیمرے لگے ہوں گو، جو قریب آنے والے شخص کی تصاویر لیں گے، اور سینسر کے ذریعے اور تصاویر کو اپنی ڈیٹابیس سے ملا کرچیک کریں گے کہ مالک ہے یا کوئی اور. اگر مالک ڈیٹیکٹ ہو جائے تو کار کے دروازے اپنے آپ کھل جائیں گے. اس ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ چابی کو ڈھونڈ کر کار میں لگانے میںن زائعہ ہونے والے وقت کی بچت ہوجائے گی. اور شاپنگ سینٹر سے شاپنگ کر کے آتے ہوئے اگر آپ کے ہاتھ میں شاپنگ بیگ بھرے ہوں تو آپ کو چابی نکالنے کی دقت نہیں ہوگی. اس سارے نظام کو کام کرنے کے لیے لازم ہے کہ کار کا مالک پہلے اپنی تصاویر یا ویڈیو کار کی ڈیٹا بیس میں محفوظ کر دے، تاکہ کار کا ازخود نظام مالک کو پہچان سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں