fighting shopers 29

شاپنگ کے پاگل پن نے دو افراد کی جاں لے لی.

امریکا کی 3 مختلف ریاستوں میں بلیک فرائیڈے نامی ایونٹ پر شاپنگ کرتے ہوئے جھگڑوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد شدید ذخمی اور 2 ہلاک ہوگئے. اس ایونٹ پر شاپنگ بہت سستی ہو جاتی ہے. اس موقع پر خریداروں کا بہت زیادہ ہجوم دیکھنے میں آتا ہے.
ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سستی اشیا کی خریداری کے لیے آئے ہوئے خریداروں کے درمیان کئی جگہ پر جھگڑا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید ذخمی اور 2 افراد موقع پر جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے.
امریکی ریاست نیوجرسی کے ایک مال جس کا نام میسی ہے، کے باہر خریداری کے لیے آئے ہوئے افراد میں جھگڑا کھڑا ہوگیا، جس پر انھوں نے فائرنگ شروع کر دی. جس سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا ذخمی ہوگیا. حکام کی رپورٹ کے مطابق، ہلاک ہونے والا اور ذخمی دونوں سگے بھائی ہیں. ہلاک ہونے والے کو 11 گولیاں لگی، اور اس کی عمر 20 سال ہے، جبکہ اس کے ذخمی ہونے والے بھائی کی عمر 26 سال ہے.
فائرنگ کا دوسرا واقعہ امریکی ریاست نیواڈا میں ہوا، والمارٹ کے پارکنگ ایریا میں فائرنگ ہوئی، اور اس فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، اور تینسی ریاست میں‌بھی اسی سستی اشیا کی خریداری کے لیے آئے ہوئے افراد کے بیچ میں فائرنگ ہوگئی، اور ایک شخص شدید ذخمی ہوگیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں