54

سرفرازاحمدایک اورریکارڈکےانتہائی نزدیک-سما نیوز


کنگسٹن : پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے کے قریب ہیں۔

سرفرازاحمد کویہ اعزاز پانے کیلئے مزید 52 رنز درکار ہیں اور توقع ہے کہ وہ جمعہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں 2 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کر لیں گے۔

سرفراز نے اب تک 33 میچز میں 1948 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی تین سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

سرفراز احمد پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو نائب کپتان اور ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔ ایجنسی / سماء

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں