18

چیمپئنز ٹرافی کیلئے ایک اور ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان-سما نیوز


ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے چیمپئنز ٹرافی کےلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ شفیع الاسلام کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ نورالحسن، سباشیش رائے اور شووگاتا ہام سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

اعلان کردہ سکواڈ میں مشرفی مرتضیٰ (کپتان)، تمیم اقبال، سومیا سرکار، امرالقیس، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، صابر رحمان، محمد اللہ، مصدق حسین، مصطفیض الرحمان، روبیل حسین، تسکین احمد، ثنزام الاسلام، مہدی حسن اور شفیع الاسلام شامل ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے اور افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ سے نبرد آزما ہوگی۔ سماء

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں