14

شہریارخان کے مستقبل کا فیصلہ لٹک گیا-سما نیوز


لاہور: چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں وزیراعظم پاناما کیس میں الجھے ہوئے تھے استعفے پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکے ۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے قدافی سٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رواں ماہ آئی سی سی سی اجلاس میں شرکت کریں گے تاہم اگلی میٹنگ میں ان کی شرکت کرنے کا انحصار وزیر اعظم کے فیصلے پر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی اجلاس میں بگ تھری کے خاتمے کی بھرپور کوشش کریں گے، ایک تو بگ تھری کو ختم کردینا چاہیئے دوسری چیز یہ ہے کہ ہمیں معاوضہ ملنا چاہیئے ہم ایٹ ہوم نہیں کھیل رہے انڈیا سے بات کریں گے کہ آپ سے کھیلنا چاہتے ہیں کیونکہ آپ خود انکار کرتے ہیں تو ہمیں اس پر ایکشن لینا پڑے گا۔

شہریار خان کا کہنا تھا مصباح الحق اور یونس خان کے ساتھ شاہد آفریدی کو بھی با عزت طریقے سے رخصت کریں گے۔ سماء

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں