35

پاکستان، ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا-سما نیوز


جمیکا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج پھر مدمقابل آرہے ہیں۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمیکا میں کھیلا جائے گا۔ 

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میزبان ٹیم کو زیر کرنے کے بعد شاہین ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کیلئے پر تول رہے ہیں۔ کپتان مصباح الحق اور یونس خان اپنے کیریر کی آخری سیریز کھیلے گے۔

کنگ مصباح کا مشن سیریز جیتنا ہے تو یونس کا ہدف دس ہزار رنز ہیں۔ پریکٹس میچ میں انجری کا شکار ہونے والے حسن علی کی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

مصباح الیون کو عالمی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے سیریز کم ازکم ایک صفر سے جیتنا ہوگی۔ ناکامی کا مطلب درجہ بندی میں تنزلی ہوگا۔ سماء

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں