13

304 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ گر گئی-بی بی سی


کرکٹتصویر کے کاپی رائٹ AFP

ڈومینیکا کے ونڈسر سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ایک وکٹ کے نقصان پر سات رنز بنا لیے۔

ویسٹ انڈیز کو یہ میچ جیتنے کے لیے مزید 297 رنز کی ضرورت ہے اور دوسری اننگز میں اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔

تفصیلی سکور کارڈ

’مصباح نے پاکستان کا کیا بگاڑا تھا‘

سارا دن ویسٹ انڈیز کی سست رفتار بیٹنگ

ویسٹ انڈیز کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب کیرون پاول چار رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر شان مسعود کے شاندار کیچ پر آؤٹ ہوئے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کیرن پاول اور کریگ بریتھویٹ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔

اس سے پہلے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے 304 رنز کا ہدف دیا۔

میچ کے چوتھے دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 174 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے یاسر شاہ نے اور محمد عامر نے آٹھویں وکٹ کے لیے 61 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

پاکستان کی جانب سے اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے مصباح الحق اور یونس خان اپنے کریئر کی آخری اننگز میں بالترتیب دو اور 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption پاکستان کی جانب سے اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے مصباح الحق اور یونس خان اپنے کریئر کی آخری اننگز میں بالترتیب دو اور 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 247 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے نتیجے میں پاکستان کو 129 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور شان مسعود نے دوسری اننگز کا آغاز کیا لیکن اسے ابتدا میں ہی دہرا نقصان اٹھانا پڑا۔

پہلی اننگز میں سینچری بنانے والے اظہر علی صرف تین رنز بنا کر فاسٹ بولر گیبریئیل کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے اور نوجوان بیٹسمین بابر اعظم بغیر کوئی سکور کیے چیز کو اپنی وکٹ تمھا گئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption بابر اعظم کھانے کے وقفے سے قبل صفر پر آؤٹ ہو گئے

آج دن کے آغاز میں شین ڈاؤرچ نے 20 رنز پر جب کہ کپتان جیسن ہولڈر نے 11 رنز پر اپنی بیٹنگ دوبارہ شروع کی لیکن دن کے پہلے ہی اوور میں محمد عامر نے شین ڈاؤرچ کو بولڈ کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کا سکور جب 239 پر پہنچا تو محمد عباس نے دو لگاتار گیندوں پر راسٹن چیز اور دیواندرا بشو کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو مشکل میں ڈال دیا۔

دو اوورز کے بعد انھوں نے الزاری جوزف کو بھی بولڈ کر کے ویسٹ انڈیز کی نویں وکٹ حاصل کر لی۔

میزبان ٹیم کی آخری وکٹ 247 رنز کے سکور پر گری جب محمد عباس نے شینن گیبرئیل کو صفر پر آؤٹ کر کے اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی۔ یہ ان کے کیریر کی بہترین بولنگ تھی۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption محمد عباس نے کیریر کی بہترین بولنگ کی اور پانچ وکٹیں حاصل کیں

بدھ کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

پاکستان کے لیے یہ میچ نہ صرف اس لیے اہم ہے کہ اس میں فتح کی صورت میں وہ پہلی بار ویسٹ انڈیز کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے میں کامیاب ہو گا۔

یہ پاکستان کے کپتان مصباح الحق اور بیٹسمین یونس خان کے کریئر کا آخری میچ ہے۔

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں