3

پرو ریسلنگ:غیر ملکی پہلوان آج لاہور میں ان ایکشن ہونگے-دنیا نیوز


لاہور:(دنیا نیوز) پروفیشنل ریسلنگ کا میلہ کراچی کے بعد آج لاہور میں سجے گا،غیر ملکی پہلوان ایک دوسرے سے زور آزمائی کے لئے تیار ہیں،انٹرنیشنل ریسلرز نے پاکستان کو دلکش اور محفوظ ملک قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ریسلنگ کے شوقین آج الحمرا کلچرل کمپلیکس میں چار خواتین سمیت 25 ریسلرز کے مقابلے دیکھیں گے جبکہ 21 مئی کو رنگ اسلام آباد میں سجے گا،انٹرنیشنل ریسلرز کراچی سے لاہورپہنچ گئے ،پاکستان کی پہچان بادشاہ خان سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

واضح رہے شہر قائد میں غیر ملکی ریسلرز نے اپنے جوہر دکھائے اور پہلوانوں میں ماردھاڑ کا مقابلہ ہوا، پہلے مقابلے میں یاسین عثمانی نے خوب پھرتی دکھائی اور مد مقابل فابیو فراری کو ہرایا،دوسری فائٹ میں ایڈم فلیکس نے ایرون رامی کو شکست دی،تیسری لڑائی خواتین ریسلرز کے درمیان ہوئی،اینجلز بم بیتا، بیٹی ٹریش اور آؤڈرے برائڈ آمنے سامنے ہوئیں،اینجلز نے دونوں حریفوں کو پچھاڑ دیا اور فتح اپنے نام کی۔

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں