8

ٹیکنالوجی میں انقلاب؛تھری جی اورفورجی صارفین کےلیےخوشخبری-سما نیوز

اسلام آباد :  پاکستان میں تھری جی اور فور جی اسعتمال کرنے والوں کی تعداد تقریباً 40ملین سے تجاوز کرگئی ہے ۔

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق مارچ2017ءتک موبائل استعمال کرنے والوں کی تعداد 139.1 ملین تھی جو کہ گزشتہ سال 137.8 ملین تھی۔

 اسی طرح مارچ 2017ءتک موبی لنک اور وارد نیٹ ورک پرتھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد12.8ملین اور فور جی صارفین کی تعداد 0.8 ملین تھی۔ اسی طرح زونگ پر تھری جی اسعتمال کرنے والے صارفین کی تعداد 7.8 جبکہ فور جی استعمال کرنے والوں کی تعداد 3.4ملین ، یو فون پر تھری جی استعمال کرنے والوں کی تعداد 4.87ملین تھی ۔

اسی طرح ٹیلی نار پر تھری جی اسعتمال کرنے والوں کی تعداد 10.5ملین جبکہ فور جی استعمال کرنے والوں کی تعداد 0.323 ملین تھی۔ ایجنسی / سماء

View Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں