52

وٹس ایپ نے وڈیو کالنگ فیچر بھی متعارف کروا دیا، اب آپ وڈیو کال بھی کر سکیں‌گے

وڈیو کالنگ سے وٹس ایپ کو تو لگ گے چار چاند، مگر سکائپ اور دوسرے وڈیو کالنگ سروسز کے لیے خطرے کی گھنٹی بھی بج گئی. یاد رہے، اس فیچر سے پہلے وٹس ایپ میں صرف آڈیو کالنگ، وائس ریکارڈنگ، تصاویر اور وڈیوز بھیجنے کا فیچر تو تھا مگر، وڈیو کال کا فنکشن اس میں موجود نہیں تھا. مگر اب اس فیچر نے اس کی مارکیٹ ویلیو اور بھی بڑھا دی ہے، جس کے بعد اس کی مانگ اور بھی بڑھ جائے گی.
یقیناََ آپ کو معلوم ہوگا کہ وٹس ایپ کو کچھ سال پہلے فیس بک نے خرید لیا تھا، اور فیس بک اس میں کچھ نا کچھ فیچر وقفے وقفے سے ایڈ کرتا رہتا ہے، جیسے پچھلے ہی دنوں اس میں‌تصویر کو ایڈٹ کر ، اس میں ٹیکسٹ لکھ کر بھیجنے کا فیچر ایڈ کیا گیا. مگر اپ یہ اہم فیچر وٹس ایپ میں ایڈ کیا گیا ہے، جو کہ ہر ورژن میں‌ موجود ہوگا. ہر وہ ملک جس میں وٹس ایپ کی کالنگ سروسز موجود تھی، وہاں اب وڈیو فیچر بھی موجود ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں